ملاقات میں فریقین نے ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ لائحہ عمل اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں، بین الاقوامی سطح پر متفقہ قوانین کی پاسداری اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں مشترکہ اقدامات کی حمایت پر اتفاق رائے کیا۔
ایران کے سفیر کاظم جلالی اور روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے دوطرفہ تعاون کے حوالے سے سفارت کاری کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بحران پیدا کرنے والے عناصر کی روک تھام اور موجودہ بین الاقوامی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے موثر سفارت کاری پر تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ